Saturday, May 4, 2024

باڑہ میں امن کی بحالی کے بعد انتظامی امور سول ایڈمنسٹریشن کے حوالے

باڑہ میں امن کی بحالی کے بعد انتظامی امور سول ایڈمنسٹریشن کے حوالے
January 4, 2016
باڑہ(92نیوز) خیبر ایجنسی کی تحصیل میں امن کی بحالی کے بعد انتظامی امور سول ایڈمنسٹریشن کے حوالے کر دئیے گئے ہیں اور زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سیکیورٹی فورسز کی کوششیں رنگ لے آئیں ، باڑہ کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ انتظامی امور سول انتظامیہ کے حوالے کر دیئے گئے ۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے باڑہ میونسپل کمیٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ  اب جبکہ امن بحال ہو گیا ہے تو سیکورٹی بھی بتدریج نیم فوجی دستوں کے حوالے کی جائے گی۔ گورنر نے باڑہ میں 400 ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر کے علاوہ متنی سے تختہ بیگ تک سڑک کی تعمیر کے لئے ایک ارب 20 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب قبائلی علاقے میں ٹاؤن سنٹراور فیملی پارک بھی نظر آئیں گے جبکہ  اپنی نوعیت کے جدید بازار کی تعمیرکے لئے ایک ارب روپے کا اعلان بھی کیا ۔