Friday, May 3, 2024

باڈی بلڈنگ کیلئے قوت بخش ادویات کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

باڈی بلڈنگ کیلئے قوت بخش ادویات کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ
November 24, 2016

لاہور (92نیوز) قوت بخش ادویات کے استعمال سے آئے روز کسی نہ کسی کی موت ہو جاتی ہے۔ لاہور میں سٹرائیڈ کے باعث جان گنوانے والے نوجوان کے لواحقین نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور ان ادویات پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب کے باہر مظاہرین نے بینزز اٹھا رکھے تھے جس پر سٹرائیڈ کیخلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے قوت بخش ادویات پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ سٹرائیڈ استعمال کرنے پر کچھ روز قبل موت کے منہ میں جانے والے نوجوان احمد رضا کے والدین‘ رشتے دارں نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ احمد کے بھائی کا کہنا تھا کہ جم کے استاد نے قوت بخش ادویات کا زیادہ استعمال کروایا جس کی وجہ سے احمد چل بسا۔

موت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔ احتجاج کے باعث پریس کلب اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام رہی جس سے گھنٹوں تک شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔