Friday, April 19, 2024

باچاخان ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین اور انجینئرز آپس میں گتھم گتھا

باچاخان ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین اور انجینئرز آپس میں گتھم گتھا
October 18, 2015
پشاور(92نیوز)پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین اور انجنئیرز آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، ہاتھا پائی اور توڑ پھوڑ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے، انجینئرز کے احتجاج کے بعد پشاور سے متعدد ملکی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ تفصیلات کےمطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پی آئی اے ملازمین اور انجینیئرز کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے نتیجے میں ائیرلیگ کے صدر راحت اقبال اور انجئیرنگ منیجر اسرار زخمی ہوگئے۔ پی آئی اے کے انجینئرز نے الزام عائد کیا کہ پی آئی اے ملازمین نے انجئیرنگ منیجر اسرارکے دفتر میں  گھس کر ان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف تھانہ غربی پشاور صدر میں ایف آئی آر بھی درج کروا دی۔ واقعے کے بعد انجینئرز نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا جس کے باعث پشاور سے کراچی، جدہ، دبئی اور ابوظہبی جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔