Monday, May 13, 2024

باچا خان یونیورسٹی کیلئے زمین ایکوائر کا کیس، خیبرپختونخوا حکومت کی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد

باچا خان یونیورسٹی کیلئے زمین ایکوائر کا کیس، خیبرپختونخوا حکومت کی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد
October 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) باچا خان یونیورسٹی کے لیے زمین ایکوائر کرنے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کی پشاور ہائیکورٹ کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس قاضی امین کا کہنا تھا کہ آئین ہر قسم کے استحصال کی ممانعت کرتا ہے۔ 10 سال میں رئیل سٹیٹ کہاں تک چلا گیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ یونیورسٹی کیلئے 10 سال قبل اراضی ایکوائر ہوئی۔ خیبرپختونخوا حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ اپیل مسترد ہوئی تو ایک ارب 50 کروڑ روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے۔ صوبائی حکومت کے قانون میں ترمیم کے بعد اصل رقم پر مارک اپ دینا ختم کر دیا گیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے پیسوں کی کائونٹنگ نہیں کرنی۔ مارک اپ کیساتھ متاثرین کو ادائیگیاں کی جائیں۔