Sunday, September 8, 2024

باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور طالب علم چل بسا

باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور طالب علم چل بسا
January 21, 2016
چارسدہ (92نیوز) خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی پر گزشتہ روز دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والا ایک طالب علم دارفانی سے کوچ کر لیا جس سے سانحے کے شہداءکی تعداد اکیس ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے حملہ آوروں کے پیچھے کون ہے؟ بڑی حد تک معلومات مل گئیں۔ فون کالز اور دیگر ڈیٹا کی بنیاد پر ایک نقشہ کھینچ لیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں 18 طالب علم جبکہ 2 سٹاف ممبران شہید ہو گئے تھے۔ زخمیوں کا علاج مختلف ہسپتالوں میں جاری ہے تاہم آج ایک طالب علم جان کی بازی ہار گیا جس سے شہداءکی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔