Monday, September 16, 2024

باچا خان یونیورسٹی  حملہ، ملزمان کے مقدمات ملٹری کورٹس میں بھجوانے کا فیصلہ

باچا خان یونیورسٹی  حملہ، ملزمان کے مقدمات ملٹری کورٹس میں بھجوانے کا فیصلہ
February 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)خیبر پختونخوا  حکومت نے باچا خان یونیورسٹی کے حملے کے ملزموں کے مقدمات ملٹری کورٹس میں بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے لئے قانونی مشاورت مکمل کرلی۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی وزارت داخلہ نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگرد حملے میں ملوث ملزمان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے قانونی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے مقدمات ملٹری کورٹس میں بھجوانے کے لئے وفاق سے قانونی رائے بھی حاصل کر لی ہے اور وزارت قانون و انصاف طویل مشاورت کے بعد رائے دی ہے کہ ان مقدمات کو ملٹری کورٹس میں بھجوایا جا سکتا ہے ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وزارت داخلہ اگلے ایک دو روز میں مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کر دیئے جائیں گےجس کے بعد باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں ملوث دہشتگرد ریاض، نور اللہ، عدیل ، ضیا اور ابراہیم کے مقدمات   فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے،ذرائع کے مطابق ملٹری کورٹس میں مقدمات کی سماعت کے دوران ملزمان کو وکیل کرنے اور اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا جائے گا۔