Sunday, May 5, 2024

باپ سے ملنے کی ضد پر نانی نے بچی تنور میں پھینک دی

باپ سے ملنے کی ضد پر نانی نے بچی تنور میں پھینک دی
September 1, 2019
اوکاڑہ ( 92 نیوز) اوکاڑہ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں باپ سے ملنے کی ضد کرنے پر نانی نے بچی تنور میں پھینک دی ۔ پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے علاقہ شیر گڑھ  کے رہائشی فضل عباس کا  اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا جس کے باعث بچی اور اس کی ماں  نانی کے گھر مقیم تھے ۔ آج بچی نے جب اپنے باپ سے ملنے کی ضد کی تو نانی نے غصے میں آکر معصوم جان کو جلتے تنور میں پھینک  دیا ، بچی کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ نے بچی کو تنور سے نکالا اور تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ متاثرہ بچی کےوالد کے مطابق ساس نے اس کے بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے جبکہ عدالت بھی بچے اس کے حوالے کرنے کا حکم دے چکی ہے۔