Monday, May 20, 2024

باٹاپور میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق

باٹاپور میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق
May 29, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کے علاقہ باٹا پور میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے فرسٹ ائیر کا طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔ باٹا پور میں  17 سالہ حسیب اپنے کزن کے ہمراہ نجی سوسائٹی میں پہنچا جہاں گارڈ کی فائرنگ سے حسیب زخمی ہو گیا جو بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ مقتول طالبعلم کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ گارڈ نے نجی سوسائٹی کے سپر وائزر کے کہنے پر فائر کیا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ باٹا پور میں درج کر کے دوملزموں کو گرفتارکرلیاگیاہے۔