Saturday, May 11, 2024

بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ’’شکریہ جناح‘‘ تقریب

بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ’’شکریہ جناح‘‘ تقریب
December 26, 2019
کراچی ( 92 نیوز) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح  کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مزار قائد پر رینجرز کی جانب سے "شکریہ جناح" تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر اور کور کمانڈر کراچی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں   میں ڈی جی آئی ایس پی آر، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر بابائے قوم کے مزار کو خوبصورت روشنیوں سے  بھی سجایا گیا ، پاک فوج کے امن کی بحالی کے اقدامات پر ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ بانی پاکستان کی جدوجہد آزادی پر دکھائی جانے والی دستاویزی فلم کوبھی شرکاء نےبے حد پسندکیا۔