Saturday, April 20, 2024

بانی پاکستان کا مجسمہ کل لنکنز ان میں نصب کیا جائے گا

بانی پاکستان کا مجسمہ کل لنکنز ان میں نصب کیا جائے گا
November 29, 2017

لندن (92 نیوز) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مجسمہ کل لندن کی تاریخی درس گاہ لنکنز اِن میں نصب کیا جائے گا۔
قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب برٹش میوزم میں ہوئی جس میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سمیت پاکستان اور برٹش ممبر پارلیمنٹ کے علاوہ کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے آغاز میں پاکستان اور برطانیہ کے قومی ترانے بجائے گئے۔
تقریب کے مہمان میئر لندن صادق خان تھے جنہوں نے شرکت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے دنیا کو کامیاب دلائل سے قائل کر کے پاکستان کی بنیاد رکھی۔ انہیں فخر ہے کہ وہ پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا کہ لنکنز ان میں قائد اعظم کا مجسمہ نصب ہونے پر پوری پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ محمد علی جناح نے تاریخی درس گاہ لنکنز ان سے وکالت کی تعلیم حاصل کی تھی۔