Friday, April 26, 2024

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا یومِ ولادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا یومِ ولادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
December 25, 2020

کراچی ( 92 نیوز) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 145 واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جا رہاہے ۔

بابائے قوم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی کےتاجر جناح پونجھا کے گھر پیدا ہوئے ،ابتدائی تعلیم کراچی  اوراعلیٰ تعلیم برطانیہ میں حاصل کی۔محمد علی جناح  نے قائداعظم بننے کےلئے طویل سیاسی جدوجہدکی انہوں نے  سیاسی  سفر کا آغاز 1906 میں نیشنل کانگریس سے کیا،لیکن چند برس بعد مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔

ان کی جدوجہد کے نتیجے میں 14اگست 1947 کو پاکستان وجود میں آیا،ان کی سیاسی معاملہ فہمی اور تدبر برصغیر کے مسلمانوں کے لئے کسی انعام سے کم نہیں تھا۔ایمان اتحاد اور تنظیم کا نعرہ بلند کرنے والے قائد اعظم محمد علی جناح 11 ستمبر 1948 کو وفات پا گئے ، لیکن ان کی محنت کا ثمر پاکستان آج ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے۔