Friday, April 26, 2024

بانی ایم کیوایم کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات سمجھتے ہیں : برطانوی وزیرداخلہ

بانی ایم کیوایم کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات سمجھتے ہیں : برطانوی وزیرداخلہ
March 21, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے معاملے پر برطانیہ اور پاکستان کے درمیان قانونی اور انتظامی اختلافات ہیں برطانوی وزیر داخلہ امبر روڈکہتی ہیں  ہیں کہ اس معاملے پر پاکستان میں کے تحفظات دیکھ رہے ہیں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائینگے۔ تفصیلات کےمطابق  پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں برطانوی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ سے پاکستان کے مستحکم تعلقات ہیں  تاہم اپنی قانونی پابندیوں میں رہ کر برطانیہ کے ساتھ بانی ایم کیوایم کامعاملہ اٹھارہے ہیں۔ برطانوی وزیرداخلہ امبرروڈ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہتے ہیں۔پاکستانی معیشت اور امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے الطاف حسین کے کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔۔ دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئےاورتعاون کی 2 یاد داشتوں پر دستخط بھی کئے گئے سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی اور امیگریشن کے معاملات پرتعاون پر اتفاق بھی کیا گیا۔