Sunday, May 19, 2024

بانی ایم کیو ایم کے قریبی ساتھی ندیم نصرت بھی ان کا ساتھ چھوڑ گئے

بانی ایم کیو ایم کے قریبی ساتھی ندیم نصرت بھی ان کا ساتھ چھوڑ گئے
October 16, 2017

کراچی (92 نیوز) پاکستان مخالف نعرہ لگا نے والے متحدہ بانی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔ طویل عرصے سے ان کا ساتھ نبھانے والے ندیم نصرت نے بھی ان کا ساتھ چھوڑدیا۔ ندیم نصرت بھی جھٹکا دے کر خاندان سمیت امریکا کی یاترا کرنے چلے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم نصرت کے مالی امور پر بانی متحدہ سے اختلافات تھے اور تنظیمی معاملات اور لندن کے مسائل پر بھی جنگ تھی۔
واسع جلیل اور انبساط ملک سمیت کئی لندن مقیم ایم کیو ایم رہنما پہلے ہی ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔
ندیم نصرت بائیس اگست دو ہزار سولہ کے بعد بھی ایم کیو ایم بانی کے ساتھ تھے۔ امریکہ کی پاکستان مخالف لابی سے ملاقاتیں ہوں یا ملک مخالف پروپیگنڈا ندیم نصرت ہر جگہ متحدہ بانی کے ساتھ دیتے دکھائی دیئے ہیں۔
مگر اب جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے ایم کیو ایم لند ن کے رہنما اپنے بانی کو چھوڑ کر جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ندیم نصرت کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور علاج کی غرض سے خاندان امریکہ گئے ہیں۔