Saturday, April 20, 2024

بان کی مون کی جانب سے سانحہ صفورا کی شدید مذمت، پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

بان کی مون کی جانب سے سانحہ صفورا کی شدید مذمت، پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
May 14, 2015
جنیوا (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سانحہ صفورا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کویقینی بنائے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈجرک کے مطابق بان کی مون نے کہا ہے کہ پاکستان صفوراگوٹھ میں دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے اور پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، برداشت، ہم آہنگی، احترام کی فضا پیدا کر کے ہی اس مقصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 3 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہے اور اسے اقلیتوں سمیت اپنے شہریوں کی حفاظت سے متعلق ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کرنا چاہیے۔ بان کی مون نے سانحہ صفورا پر پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔