Thursday, April 25, 2024

بالی وڈ کے نامور کوریو گرافر شیامک داور پر دو مرد ڈانسرز کو ہراساں کرنے کا مقدمہ  دائر

 بالی وڈ کے نامور کوریو گرافر شیامک داور پر دو مرد ڈانسرز کو ہراساں کرنے کا مقدمہ  دائر
May 8, 2015
وکٹوریا (ویب ڈیسک)بالی وڈ سٹار شاہد کپور  کے ڈانس گرو سمجھے جانے والے  شیامک داور مشکل میں پھنس گئے ۔ دو کینیڈین ڈانسرز نے معروف بھارتی کوریو گرافر پرجنسی  ہراساں کرنے کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور کوریو گرافر شیامک داور پر دو مرد ڈانسرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ  کینیڈا میں دائر کیا گیا ہے۔ دو کینیڈین ڈانسرز  پرسی شروف اور جمی مسٹری نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ  انہیں  جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔