Saturday, April 20, 2024

بالی وڈ فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت مل گئی

بالی وڈ فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت مل گئی
July 14, 2015
لاہور (92نیوز) دبنگ خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کو پاکستان میں ریلیزکی اجازت مل ہی گئی، سینسر بورڈ نے کشمیر سے متعلق جملے حذف کر دیے، فلم 17جولائی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔ بالی وڈ فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کا ٹریلر پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے۔ فلم کی کہانی ایک پاکستانی بچی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ماں کے ساتھ پاکستان سے بھارت آئی ہے تاہم وہ اپنی ماں سے بچھڑ جاتی ہے جس کی مدد کیلئے دبنگ خان میدان میں اترتے ہیں اور بچی کو پاکستان پہنچانے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار کبیر خان ہیں جبکہ کاسٹ میں سلمان خان، کرینہ کپور اور نوازالدین صدیقی شامل ہیں۔