Wednesday, April 24, 2024

بالی وڈ شخصیات کا اداکار رزاق خان کی موت پر اظہار افسوس‘ خراج عقیدت پیش کیا

بالی وڈ شخصیات کا اداکار رزاق خان کی موت پر اظہار افسوس‘ خراج عقیدت پیش کیا
June 2, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) ہندی فلم اور ٹی وی کے مشہور مزاحیہ اداکار رزاق خان دنیا چھوڑ گئے۔ بالی وڈ کی معروف فلمی شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بھارتی اداکار رشی کپور نے لکھا ہے کہ ”ریسٹ ان پیس‘ ان کی موت کی خبر سننے کے بعد ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ بالی وڈ فلم اداکاروں‘ ہدایتکاروں اور دیگر شخصیات نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ رزاق خان نے ”ہیلو برادر‘ جورو کا غلام‘ کیا کول ہیں ہم‘ راجہ ہندوستانی، عشق، ہیراپھیری اور بھاگم بھاگ“ جیسی فلموں میں لوگوں کو اپنے سٹائل اور آواز سے خوب ہنسایا مگر انہیں شاہ رخ خان کی فلم ”بادشاہ“ میں اداکاری سے شہرت ملی۔ انہوں نے 1993ءمیں فلم ”روپ کی رانی چوروں کا راجہ“ سے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ رات ساڑھے بارہ بجے انہیں دل کا شدید دورہ پڑا جس پر انہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔