Thursday, April 18, 2024

بالی ووڈفلم’’دل دھڑکنےدو‘‘کےسوشل میڈیاپرچرچے،فلم5جون کوریلیزہوگی

بالی ووڈفلم’’دل دھڑکنےدو‘‘کےسوشل میڈیاپرچرچے،فلم5جون کوریلیزہوگی
April 15, 2015
ممبئی (92نیوز)بالی ووڈ فلم دل دھڑکنے دو کے سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہوگئے فلم پانچ جون کو سینماگھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈمیں دل دھڑکنے دو کی باتیں سب کے لبوں پر ہیں، فلم کی شوٹنگ سپین، ترکی، اٹلی اور فرانس میں کی گئی ہے۔ دل دھڑکنے دو کی ہدایت کارہ زویا اختر ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں جلوہ گر ہونے والوں میں انوشکا شرما، انیل کپور ، پریانکا چوپڑؑا اور رنویر سنگھ شامل ہیں۔ فلم کا انتظار نا صرف شائقین کو ہیں بلکہ اداکار انیل کپور اور دیگر فنکار فلم سے اچھی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں، فلم پانچ جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔