Sunday, September 8, 2024

بالی ووڈ کے منا بھائی سنجے دت چار سال بعد نئی فلم بھومی میں ان ایکشن

بالی ووڈ کے منا بھائی سنجے دت چار سال بعد نئی فلم بھومی میں ان ایکشن
September 15, 2017

دبئی (92 نیوز) بالی ووڈ کےمنا بھائی سنجے دت چار سال بعد نئی فلم بھومی کر رہے ہیں جس میں وہ ان ایکشن نظر آئیں گے۔ دبئی میں اس حوالے سے تقریب کے دوران پریس کانفرنس میں سنجو بابا نے فلم کو یادگار قرار دیا ۔

دبئی سنجے دت نے فلم کی دیگر ٹیم کے ہمراہ معروف سماجی عرب شخصیت سہیل الزرونی سے خصوصی ملاقات کی جس پر بالی ووڈ سٹار نے فلم بھومی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوکی۔

میڈیا سے گفتگو میں سنجے دت نے بتایا کہ اس فلم کی کہانی باپ اور بیٹی کے رشتے کے درمیان اتار چڑھاؤ کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک باپ اپنی بیٹی کی حفاظت کے لیے ہر حد پار کر جاتا ہے۔

سنجے دت کے ہمراہ مرکزی کردار اداکارہ ادتیہ رائے حیدری نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں سھانت گپتا بھی شامل ہیں ۔ فلم میں سنی لیون کا آئٹم سانگ بھی شامل کیا گیا ہے ۔

سنجے دت نے طویل عرصہ جیل میں گزارا ہے ۔۔

21 ستمبر کو دوبئی سمیت دنیا بھر میں  ریلیز ہونے والی فلم بھومی کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے ۔