Thursday, March 28, 2024

بالی ووڈ کے تینوں خانز2017میں ساجد ناڈیا والا کی فلم میں اکٹھے جلوہ گر ہونگے

بالی ووڈ کے تینوں خانز2017میں ساجد ناڈیا والا کی فلم میں اکٹھے جلوہ گر ہونگے
June 1, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ کے خانزاکھٹے ہوگئے،سلمان ،شاہ رخ اور عامرخان دوہزار سترہ میں ایک ہی فلم میں جلوہ گر ہونگے،فلم کے ہدایت کار اور فلم کا نام ابھی منظر عام پر نہیں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوریاں ختم ہوگئیں ،بالی ووڈ کے خانز اکھٹے ہوگئےَ تینوں خانز کئی برسوں کے انتظار کے بعد فلم بینوں کی خواہش کو پورا کریں گے، سلمان خان،شاہ رخ خان اور عامر خان ایک ہی فلم میں جلوہ گر ہونگے۔ بھارتی میڈیا نے نوید سنا دی،فلم  دوہزار سترہ میں بنے گی،جبکہ اسکے ہدایت کار اور فلم کانام منظر عام پر نہیں آیا۔ تاہم بالی ووڈ کے پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا نے تینوں خانز کو فلم کیلئے رضامند کرلیاہے ۔