Saturday, April 20, 2024

بالی ووڈ دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت نے زندگی کی 48بہاریں دیکھ لیں

بالی ووڈ دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت نے زندگی کی 48بہاریں دیکھ لیں
May 15, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں دھک دھک گرل کے نام سے جانی جانے والی اداکارہ مادھوری  ڈکشٹ 48 برس کی ہوگئیں عمر جتنی بھی ہو سحر انگیز مادھوری کے مداح آج بھی کم نہیں ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مادھوری ڈکشت نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز  انیس سو چوراسی میں کیا،تاہم انہیں انیس سو اٹھاسی میں فلم تیزاب سے بھرپور کامیابی اور شہرت ملی۔ مادھوری نے  پرندہ۔ دل۔ہم آپ کے ہیں کون، ساجن،بیٹا،کھل نائیک،دل تو پاگل ہے، پکار اور دیوداس جیسی  سپر ہٹ فلمیں دیں۔ دو ہزار آٹھ میں انہیں  بھارتی حکومت کی طرف سے پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انیس سو ننانوے میں مادھوری نے  امریکی نژاد بھارتی ڈاکٹر سری رام مادھو نینے سے شادی کرلی جس کے بعد انہوں نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی تاہم دو ہزار سات میں انہوں نے فلموں میں واپسی کا اعلان کر دیا مادھوری اب چھوٹی اسکرین کے پروگرامز پر باقاعدگی سے شریک ہوتی رہتی ہیں۔