Thursday, April 25, 2024

بالی ووڈ ایکشن کامیڈی فلم اسپائی باکس آفس پر راج کرنے کو تیار، مزاح اور شرارتوں سے بھرپور فلم کی نمائش آج ہو گی

بالی ووڈ ایکشن کامیڈی فلم اسپائی باکس آفس پر راج کرنے کو تیار، مزاح اور شرارتوں سے بھرپور فلم کی نمائش آج ہو گی
June 5, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ فلم اسپائی امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن چرانے کیلئے تیار۔ ایکشن کامیڈی فلم آج سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ پاؤل فیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کامیڈین میلیسا مک کار تھے۔ جیسن سٹیتھم، جیوڈ لا، روز بیرن اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ فلمی پنڈتوں کے مطابق مزاح اور شرارتوں سے بھرپور یہ فلم اپنی ریلیز کے پہلے تین دنوں میں تین کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا بزنس کر سکتی ہے۔ ہالی ووڈ کی خوف اور وحشت سے بھرپور فلم انسی ڈی یس چیپٹر تھری بھی آج ریلیز کی جا رہی ہے۔ فلم سے دو کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا کاروبار کرنے کی توقع ہے۔ ہالی ووڈ کی آج تیسری ریلیز ہونے والی فلم انٹوراج ہے۔ کامیڈی فلم سے پہلے ہفتے ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا کاروبار کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔