Friday, April 26, 2024

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری بھی پشاورزلمی کی فین نکلیں

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری بھی پشاورزلمی کی فین نکلیں
March 2, 2017
ممبئی (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کا جادو اب پوری دنیا میں کھلاڑیوں کے بعد اداکاروں اور اداکاراوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔ بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری بھی پشاور زلمی کی فین نکلی ہیں ۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ  پر اپنی ویڈٰیو میں نرگس فخری نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کی فین ہیں اور چاہتی ہیں کہ وہ فائنل میں پہنچے اور فائنل جیتے بھی ۔ اداکارہ نے اپنے فین کو بھی  پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور ساتھ ہی اپنے فیورٹ کھلاڑی شاہد آفریدی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔