Thursday, April 25, 2024

بالی ووڈ اداکار کرک ڈگلس 103 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

بالی ووڈ اداکار کرک ڈگلس 103 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
February 6, 2020
لاس اینجلس ( 92 نیوز) 6 دہائیوں تک ہالی ووڈ کا حصہ رہنے والے مشہور اداکار کرک ڈگلس 103 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ، وہ آسکر ایوارڈ یافتہ اسٹار مائیکل ڈگلس کے والد تھے۔ ان کے ساحبزادے مائیکل ڈگس نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ  ’’بہت ہی دکھ کے ساتھ میں اور میرے بھائی کرک ڈگلس کے انتقال کا اعلان کر رہے ہیں، کہ کرک ڈگلس  ہمیں چھوڑ کر اس دنیا سے چلے گئے‘‘۔ کرک ڈگلس نے اپنے کیرئیر میں 90 سے زائد ہالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے  جن میں 1949 کی چیمپئن ، 1952 کی بیڈ اینڈ بیوٹی فول ، 1956 کی لسٹ فار لائف اور 1960 کی اسپارٹکس  کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ اداکار کرک ڈگلس کو ہالی ووڈ میں 50 سال پورے کرنے کے موقع پر 1996 میں  آسکر کے اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ان کے انتقال کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔