Saturday, May 4, 2024

بالی ووڈ اداکار رنویرسنگھ اور دیپکا نے اپنا ہنی مون ملتوی کر دیا

بالی ووڈ اداکار رنویرسنگھ اور دیپکا نے اپنا ہنی مون ملتوی کر دیا
December 21, 2018
ممبئی (92 نیوز) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پدوکون نے فلمی کیریئر کو ترجیح دیتے ہوئے ہنی مون پر نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رنویر سنگھ نے ساری توجہ اپنی نئی آنے والے فلم ’’سمبا‘‘ کی تشہیری مہم پر مرکوز رکھنے کے لئے ہنی مون ملتوی کردیا۔ فلم کے ڈائریکٹر روہیت شیٹھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کے لیڈ ایکٹر پر کوئی دبائو نہیں ڈالا اور نہ ہی پروموشن کی غرض سے تاریخیں مقرر کی ہیں، یہ رنویر کا اپنا فیصلہ ہے۔