Thursday, April 25, 2024

بالٹی مور: سیاہ فام کی ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ چیف پراسیکیوٹر بالٹی مور کو پیش، کرفیو جاری رہے گا: پولیس

بالٹی مور: سیاہ فام کی ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ چیف پراسیکیوٹر بالٹی مور کو پیش، کرفیو جاری رہے گا: پولیس
May 1, 2015
بالٹی مور (ویب ڈیسک) امریکی شہر بالٹی مور میں سیاہ فام نوجوان کے قتل کےخلاف فلاڈلفیا میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین گتھم گتھا ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بالٹی مور میں کرفیو رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔ بالٹی مور میں پولیس حراست کے دوران سیاہ فام نوجوان فریڈی گرے کی ہلاکت کےخلاف امریکا کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بالٹی مور میں مظاہرین نے پولیس کےخلاف احتجاجی ریلی نکالی جبکہ فلاڈلفیا میں بھی متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کے لیے سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ اس دوران بعض مظاہرین پولیس سے الجھ پڑے۔ دوسری جانب پولیس نے نوجوان کی موت کے واقعے کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ چیف پراسیکیوٹر بالٹی مور کو پیش کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر شہر میں کرفیو رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔