Saturday, April 20, 2024

باؤلنگ ٹیسٹ کی کلیئرنس بارے پرامید ہوں : محمد حفیظ

باؤلنگ ٹیسٹ کی کلیئرنس بارے پرامید ہوں : محمد حفیظ
November 18, 2016

 کراچی(92نیوز)ٹیسٹ کرکٹرمحمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پر امید ہوں کہ باؤلنگ ٹیسٹ کلیئر ہوگا اور جلد قومی ٹیم کا حصہ بنوں گا ہمت ہارنا نہیں سیکھا ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ ایک برس سے بالنگ ایکشن پر محنت کررہے تھے مطمئن ہونے کے بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ دیا ۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ بیٹنگ ان کی پہلی ترجیح ہےلیکن خواہش ہے کہ باؤلنگ ایکشن کلیئر ہوجائے تاکہ قومی ٹیم کے زیادہ کام آسکوں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہار ماننا نہیں سیکھا ٹیسٹ کلیئر نہ ہوا تو دوبارہ کوشش کروں گا۔