Saturday, May 4, 2024

بالاکوٹ کے گاؤں جابہ کے مکینوں نے بھارتی جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی

بالاکوٹ کے گاؤں جابہ کے مکینوں نے بھارتی جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی
February 26, 2019
 بالاکوٹ (92 نیوز) بھارت نے خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ کے علاقے جابہ میں فضائی حملے اور یہاں 3 سو لوگوں کو مارنے کا دعویٰ کیا لیکن علاقے کے لوگ کچھ اور ہی کہانی سنا رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں گاؤں جابہ ہے۔ بھارتی حکومت نے اس گاؤں میں ایک ٹھکانے کو نشانہ بنانے اور یہاں 300 لوگوں کو مارنے کا دعویٰ کیا۔ گاؤں جابہ کے مکین حقیقت سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ لوگ اس جگہ پر جمع ہیں جہاں بھارتی طیاروں نے بم گرائے۔ یہاں نہ تو کوئی عمارت تھی اور نہ ہی کوئی لوگ۔ یہاں ایک بھی انسان کی لاش نظر نہیں آرہی۔ بھارتی فضائیہ نے اس گاؤں کے جن 3 سو لوگوں کو ہلاک کیا۔ انکی لاشیں کدھر گئیں۔ یہاں تو ہر طرف سکون ہی سکون ہے۔ علاقہ مکین بم گرنے کی وجہ سے ایک میدان میں پڑے گڑھوں کو دیکھ رہے ہیں اور ان بموں کے ٹکڑے اکٹھے کر رہے ہیں۔ جوں جوں وقت گزر رہا ہے اور مزید تفصیلات سامنے آرہی ہیں،بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہو رہا ہے اور اسکے لئے شرمندگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جابہ گاؤں کی نارمل صورتحال بھارتی دعوے کی قلعی کھولنے کیلئے کافی ہے۔