Thursday, April 25, 2024

بالاکوٹ کے زمینی حقائق نے بین الاقوامی وفد کے سامنے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی

بالاکوٹ کے زمینی حقائق نے بین الاقوامی وفد کے سامنے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی
April 11, 2019

بالاکوٹ (92 نیوز) عالمی میڈیا ،غیرملکی سفیروں، دفاعی اتاشیوں کا بالاکوٹ کے علاقے جابہ کا دورہ کیا اور بالاکوٹ کے زمینی حقائق نے بین الاقوامی وفد کے سامنے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول کررکھ دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی وفد نے 26 فروری کو بھارتی فضائی دراندازی کی جگہ کا معائنہ کیا، ویرانے میں گرائے بھارتی بموں کے ٹکڑے دیکھے۔ دورہ کرنے والوں میں زیادہ تر بھارت میں موجود مغربی میڈیا کے نمائندے  شامل تھے۔

 بھارتی جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ۔ کیوں کہ پاکستان حقائق چھپاتا نہیں بلکہ سچ دنیا کے سامنے رکھتا ہے۔

 دورہ کرنے والوں میں بھارت میں موجود مغربی میڈیا کے نمائندے  بھی شامل تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی وفد نے 26 فروری کو بھارتی فضائی دراندازی کی جگہ کا معائنہ کیا، ویرانے میں گرائے بھارتی بموں کے ٹکڑے بھی دیکھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عالمی وفد نے دیکھا کہ بھارتی دعوؤں کے برعکس وہاں کوئی جانی یا املاک کا نقصان نہیں ہوا، وفد کو قریبی مدرسہ بھی لے جایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر کہا کہ بھارت اپنے داخلی محرکات کا جائزہ لے اورمقبوضہ کشمیر میں ہاتھ سے نکلتی صورتحال کو تسلیم کرے۔