Friday, March 29, 2024

بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں ہواؤں کی شدت میں کل سے اضافے کا امکان

بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں ہواؤں کی شدت میں کل سے اضافے کا امکان
July 7, 2019
 لاہور (92 نیوز) مون سون بارشوں کے سلسلے کی شمال مشرقی علاقوں میں انٹری ہو گئی۔ بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں ہواؤں کی شدت میں کل سے اضافے کا امکان ہے ، بارشیں بھی ہونگی۔ چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر عظمت حیات نے نائنٹی ٹونیوز کو بتایا کہ ہلکی اور درمیانی شدت کی مون سون ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے۔ آئندہ ہفتے کے دوران ہواؤں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ انہوں نے شہریوں کو تجویز دی کہ بارش کے موسم میں کچے مکانوں کی چھت تلے نہ سوئیں۔