Friday, April 26, 2024

بلوچستان، چترال میں سحرانگیز برفباری کا سلسلہ جاری

بلوچستان، چترال میں سحرانگیز برفباری کا سلسلہ جاری
January 15, 2017

مری (92نیوز) ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز کے بعد ایک بار پھر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ میں برفباری آج دوسرے روز بھی ہو رہی ہےجہاں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری تک گرگیا۔ پاراچنار میں میدانی علاقوں اور پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بھی برفباری سے ہر منظر سفید ہو گیا۔ چترال میں روئی کے گالوں کی طرح گرتی برف نے سارا منظر سحرانگیز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ریا۔ آج صبح سے مسلسل پونے والی برف باری نے سڑکوں، چھتوں اور پہاڑوں سمیت ہر چیز پر برف کی سفید چادر ڈال دی۔ سرد موسم ہونے کے باوجود شہری موسم کا مزہ لینے سڑکوں پر نکل آئے۔ 

موسم کی خوبصورتی تو ایک طرف شہری بجلی کی لوڈشیڈنگ نے مشکلات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی سالوں بعد کھل کر پڑنے والی برف سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ صوبے میں خشک سالی کی خطرناک بادل بھی چھٹ رہے ہیں۔ 

ادھر محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کردی ہے۔ اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، سندھ، کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔