Saturday, April 27, 2024

بالائی علاقوں میں بارشوں نے خنکی بڑھا دی

بالائی علاقوں میں بارشوں نے خنکی بڑھا دی
October 8, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) بالائی علاقوں میں بارشوں نے خنکی بڑھا دی ، دیربالا، کرک، سوات، صوابی اور مانسہرہ میں بادل برسے ، طوفانی بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ملک کے بالائی علاقوں میں  ہونے والی بارشوں نے سردی   کی آمد کی نوید سنا دی  ۔  دیر بالا، کرک ،سوات، صوابی ،مانسہرہ میں  بادل کھل کر برسے ، طوفانی بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ پشاور،کوہاٹ ، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن میں چند مقامات  پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش  پشاور میں 9، میر میں 5،رسالپور میں 4،درو یں 3، چترال میں دو اور کامرہ میں 5 ملی میٹر یکارڈ  کی گئی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک  رہے گا،،تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔