Saturday, May 11, 2024

بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں بادل برسنے کا امکان

بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں بادل برسنے کا امکان
May 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ تاہم شام یا رات کے وقت بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ تاہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں بارش ہوئی۔ گزشتہ روز سب  سے زیادہ درجہ حرارت تربت 5 4، شہید بینظیر آباد، دادو، مٹھی ،چھور ، لسبیلہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔