Friday, April 26, 2024

بالا کوٹ حملے کے ثبوت کہاں ہیں ، کانگریس رہنما کپیل سبال

بالا کوٹ حملے کے ثبوت کہاں ہیں ، کانگریس رہنما کپیل سبال
March 4, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بالا کوٹ حملے  کے ڈرامے پر نریندر مودی کی اپنوں ہی کے ہاتھوں دھنائی کا سلسلہ طویل ہو گیا ، بھارتی اپوزیشن  جماعت کانگریس نے پھر مودی سے حملے کے ثبوت مانگ لیے ۔ بالا کوٹ آپریشن کے ثبوت کہاں ہیں؟، گانگریس رہنما کپیل سبلا  نے سوالات کی بوچھاڑ کردی اور کہا کہ عالمی میڈیا کہتا ہے بالا کوٹ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، کیا عالمی میڈیا بھی پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے؟۔ کپیل سبلا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کوعالمی میڈیا کی رپورٹس پرلازمی بیان دینا چاہئے۔ دوسری جانب سدھو پا جی نے بھی  مودی سرکار کا 300 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کر دیا۔ نووجوت سنگھ سدھو نے پوچھا کہ آپ دہشت گردوں کو مار رہے تھے یا درخت اکھاڑ رہے تھے؟۔ ادھر بھارتی صحافیوں نے بھی بی جے پی حکومت سے سوالات پوچھنے شروع کر دیے کہ  بی جےپی صدرکو بارڈر پار ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد کیسے معلوم ہوئی؟۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں بھارتی صحافی نِدھی رازدان نےبالا کوٹ ڈرامہ سےمتعلق سوالات اٹھاتےہوئےکہاکہ بی جے پی صدرآمِت شاہ نہ تو سکیورٹی کابینہ کارکن ہے اور نہ ہی وہ وزیردفاع ہے، کیا ہلاکتوں سےمتعلق اسے کسی خفیہ ایجنسی نےبریفنگ دی؟،اگرایساہواہےتوکس حق سے؟،اب وقت آگیاہےکہ اب بھارتی حکومت سامنےآکرہلاکتوں سےمتعلق جواب دے۔ ادھربھارتی سیاسی رہنما منیش تیواری نےبھی سربراہ بی جےپی آمت شاہ کو خوب آڑھےہاتھوں لیاہے۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایئر چیف کو ہلاکتوں کا علم نہیں لیکن بی جےپی سربراہ آمت شاہ نے250ہلاکتوں کا دعویٰ کیسے کردیا۔