Friday, April 26, 2024

بالا کوٹ حملے کے تصویری ثبوت دیں ، کانگریس رہنما

بالا کوٹ حملے کے تصویری ثبوت دیں ، کانگریس رہنما
March 3, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز ) بالاکوٹ پر حملے کا جھوٹا دعویٰ مودی سرکار کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا، کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ نے بھی  بالا کوٹ حملے کے تصویری ثبوت  مانگ لئے ۔ کانگریس کے رہنما نے کہا کہ اگر 300 ہلاکتیں ہوئی ہیں تو ثبوت پیش کیے جائیں  ۔ دگ وجے سنگھ نے بھارتی پائلٹ کی رہائی پر وزیراعظم عمران خان کے اقدام کو سراہا۔ ادھر سابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش مایا وتی بھی بول پڑیں اور کہا مودی اپنی ناکامی چھپانے کیلئے جو کررہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔ ادھر بھارتیہ جنتاپارٹی کی سازشیں بےنقاب ہونے کاسلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی جماعت ٹی ایم سی کےترجمان نے بی جے پی کی انتخابی مہم کا بھانڈاپھوڑ دیا۔ ٹویٹر پیغام میں دیرک اوبرائن کا کہنا ہے کہ بی جےپی کے ایم پی منوج تیواری      پہن کر ووٹ مانگ رہےہیں، مودی اورشاہ ہمارے جوانوں کو سیاسی طورپراستعمال کرکےانکی توہین کررہے ہیں۔ ادھر بھارتی وزیر سرندر اجیت سنگھ نے بھارتی وزیراعظم کے بالا کوٹ ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فضائی کارروائی میں کوئی موت نہیں ہوئی ۔ سرندر اجیت سنگھ سرندر اجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ  بھارتی فضائیہ کی کارروائی محض وارننگ تھی ، کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ کیا نریندر مودی نے 300افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ؟۔