Friday, April 26, 2024

بالا کوٹ حملے پر سوال اٹھانے والوں کو غدار کہنا بچگانہ عمل ہے، محبوبہ مفتی

بالا کوٹ حملے پر سوال اٹھانے والوں کو غدار کہنا بچگانہ عمل ہے، محبوبہ مفتی
March 3, 2019
سرینگر( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیی محبوبہ مفتی نے بالا کوٹ حملے پر سوال اٹھانے والوں کو غدار کہنے کو بچگانہ عمل قرار دیدیا۔ سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر  نے کہا کہ بھارتی شہری ہونے کے ناطے بالا کوٹ آپریشن پر سوال کران ہمارا حق ہے ، جنگی جنون حب الوطنی کی پہچان بن چکاہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ناکام رافیل ڈیل، بےروزگاری اورغربت میں اضافے کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے،اپوزیشن کو الیکشن کے نتائج تبدیل کرنےوالےاس حکومتی جال میں نہیں پھنسنا چاہیئے۔ سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر کا کہنا تھا کہ  بھارتی حکومت الیکشن کیلئے صورتحال کافائدہ اٹھاناچاہتی ہے۔