Friday, April 26, 2024

بالا کوٹ حملے میں مرنیوالوں کی گنتی کرنا میرا کام نہیں ،بھارت ائیر چیف

بالا کوٹ حملے میں مرنیوالوں کی گنتی کرنا میرا کام نہیں ،بھارت ائیر چیف
March 4, 2019
ممبئی ( 92 نیوز) بالا کوٹ حملے کے جھوٹے دعوے سچ ثابت کرنے سے متعلق بھارتی فضائیہ کےسربراہ بھی شش و پنج کا شکار ہیں ۔ بالا کوٹ حملے  میں ہلاکتوں سے متعلق سوالات پوچھنے پر بھارتی ایئر چیف بی ایس دھانوا کے پسینے چھوٹ گئے، ،آئیں بائیں شائیں کرنے لگے اور کہا ہمارا کام تو صرف ٹارگٹ کو نشانہ بنانا ہے، ہلاکتیں گننا حکومت کا کام ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے پاکستانی افواج کی برتری کا اعتراف بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ انڈین ایئرفورس کے پاس جو کچھ تھا انھوں نے استعمال کیا ۔ پاکستان سے رہا ہونے والے انڈیٰن پائلٹ ابھی نندن کے حوالے سے ایئرمارشل نے کہا کہ صحتیابی کے فوری بعد ان کو پرانی یونٹ میں بھیج دیا جائے گا ، تاہم ان کے دوبارہ جنگی طیارہ اڑانے کا انحصار ان کی فٹنس پر ہوگا۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ میڈیا بریفنگ کے دوران خاصے کنفیوز نظر آئے،جو ان کے چہرے سے بھی نظر آرہی تھی،وہ زیادہ سوالات کے جواب پیپر سے پڑھ کر دیتے رہے۔