Monday, September 16, 2024

بالا دستی اداروں کی ہونی چاہئے ، شخصیات کی نہیں، بابر اعوان

بالا دستی اداروں کی ہونی چاہئے ، شخصیات کی نہیں، بابر اعوان
July 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان کی جانب سے ووٹ کا تقدس پامال کرنے کے معاملے پر کپتان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ بالا دستی اداروں کی ہونی چاہئے شخصیات کی نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمران خان کی جانب سے ووٹ کا تقدس پامال کرنے کے معاملہ پر سماعت کی ۔ بابر اعوان نے چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں وکالت نامہ پیش کیا ۔ دوران سماعت بابر اعوان نے کہا جن مشکل حالات میں الیکشن ہوا اس کا کریڈٹ الیکشن کمیشن کو جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا اللہ کہ کرم سے ہم نے کے پی میں دوبارہ حکومت قائم کی، پنجاب میں بہت عرصے اور جدوجہد کے بعد عوام اپنی مرضی کی حکومت بنائے گی۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عہدوں کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں جبکہ تحریک انصاف  کے سو روزہ ایجنڈے پر کام جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل سے تحریری جواب مانگتے ہوئے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔