Thursday, April 25, 2024

بالآخر اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی عمر کا پتہ چل ہی گیا

بالآخر اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی عمر کا پتہ چل ہی گیا
July 21, 2020
 لاہور (92 نیوز) بالآخر اسکینڈل کوئین کی عمر کا پتہ چل ہی گیا۔ اداکارہ میرا 42 برس کی نکلیں۔ چلو بہانہ ہی سہی، لیکن اسکینڈل کوئین میرا جی کی عمر کا پتہ لگ ہی گیا۔ جی ہاں ہر بار 21 کی سالگرہ منانے والی میرا جی کی اصل عمر 42 برس نکلی۔ ڈی ایچ اے میں ذاتی گھر، لیکن اداکارہ امداد کی مستحق ہیں اور آرٹس کونسل میں امداد کیلئے دی جانے والی درخواست میں میرا جی نے 5 ہزار ماہانہ جاری کرنے کی اپیل کر دی۔ اداکارہ نے امدادی فارم میں لکھا کہ وہ ان دنوں شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں، 7 افراد کی کفالت بھی ان کے سر ہے۔ اس لئے لاہور آرٹس کونسل مالی امداد کرے ۔ الحمرا ہر ماہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے مستحق فنکاروں کو 5 ہزار جاری کرتا ہے۔