Saturday, April 20, 2024

بال ٹھاکرے کے سامنے جھکنے والے کی گردن اکڑ گئی !!! شیوسینا نے پوسٹرز چھپوا دیے

بال ٹھاکرے کے سامنے جھکنے والے کی گردن اکڑ گئی !!! شیوسینا نے پوسٹرز چھپوا دیے
October 21, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) شیو سینا نے مودی کے خلاف پوسٹر شائع کئے ہیں جن میں مودی کو بال ٹھاکرے کے سامنے جھکتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور مودی کو ڈھونگی کہا گیا ہے لیکن عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے اسے فکس میچ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر میں حکمران جماعت بی جے پی کی اتحادی شیو سینا نے بڑے بڑے پوسٹر شائع کئے ہیں جن میں مودی کو بال ٹھاکرے کے سامنے جھکتے دکھایا گیا ہے۔ ان پوسٹروں میں مودی کو ڈھونگی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کل تک جو بال ٹھاکرے کے سامنے جھکتے تھے آج ان کی گردنیں اکڑ گئی ہیں۔ پوسٹر میں بی جے پی کے دیگر بڑے لیڈروں کو بھی بال ٹھاکرے کے سامنے جھکتے دکھایا گیا تاہم اپوزیشن جماعتوں نے اسے فکس میچ قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ شیو سینا کی بقا ہی اس کے ڈراموں میں ہے۔ اس نے آج تک مہاراشٹر کی ترقی میں کوئی حصہ نہیں ڈالا۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ اگر اتنے ہی اختلافات ہیں تو شیو سینا کو کابینہ سے نکال کر بی جے پی کے وزیراعلیٰ نیا مینڈیٹ کیوں نہیں لیتے۔ بی جے پی کے ترجمان نے سخت ردعمل دکھانے کے بجائے کہا کہ شیو سینا کا مودی کو ڈھونگی کہنا افسوسناک ہے‘ بال ٹھاکرے باوقار لیڈر تھے جن کے سامنے جھکنے میں کوئی حرج نہیں تھا۔