Thursday, September 19, 2024

بافٹا فلم ایوارڈز کا میلہ فلم تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ میزوری لے اڑی

بافٹا فلم ایوارڈز کا میلہ فلم تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ میزوری لے اڑی
February 19, 2018

لندن (92 نیوز) دا برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس فلم ایوارڈز کا میلہ فلم تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ میزوری لے اڑی ۔
بافٹا ایوارڈز کا انعقاد لندن کے رائل البرٹ ہال میں کیا گیا ۔ ایوارڈز میں سب سے زیادہ ہولی وڈ فلم دا شیپ آف واٹر نے 12 نامزدگیاں حاصل کی تھیں ۔
مقابلے میں تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ، میزوری اور ڈارکیسٹ آور نے سب سے زیادہ نو نو نامزدگیاں حاصل کیں تھیں تاہم مقابلے کی اس دوڑ میں بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ میزری نے میدان مار لیا ۔
فلم میں جوہر دکھانے والی میکڈورمنڈ کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ۔
بیسٹ ڈائریکشن اور بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم دا شیپ آف واٹر کے حصے میں آیا ۔