Friday, April 26, 2024

ترکی اور پاکستان کا تعلق قیامت تک قائم رہے گا : طیب اردوان

ترکی اور پاکستان کا تعلق قیامت تک قائم رہے گا : طیب اردوان
November 17, 2016

اسلام آباد (92نیوز) ترک صدر طیب اردوان کہتے ہیں کہ باغی طاقتوں کو مغرب سے اسلحہ مل رہا ہے، داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، گولن امریکہ میں بیٹھ کر پوری دنیا میں پنجے پھیلانا چاہتا ہے۔ ترک صد کا کہنا تھا کہ وہ ترکی سے پاکستان کے لیے محبت لے کر آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان کا کہناتھاکہ باغی طاقتوں کو اسلحہ مغرب سے مل رہا ہے۔ گولن پنسلوینیا سے اپنی حکومت بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ طیب اردوان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ترکی کشمیری بھائیوں پر مظالم سے آگاہ ہیں۔

ترکی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوشش کرے گا۔ القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں مسلمانوں اور اسلام کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ ترک صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترکی اور پاکستان الفاظ تک نہیں حقیقت میں برادر ملک ہیں۔ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ترکی کا ساتھ دیا۔ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ناکام فوجی بغاوت میں پاکستان نے ترک عوام کا ساتھ دیا جس پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان کےساتھ تعلق روز آخر تک قائم رہے گا۔

مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف، خورشید شاہ، میاں رضا ربانی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔