Sunday, May 12, 2024

باغی سینیٹرز کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر بزنجو،اسفند یار ناراض

باغی سینیٹرز کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر بزنجو،اسفند یار ناراض
September 4, 2019
لاہور ( روزنامہ 92 نیوز) باغی سینیٹرز کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر میر حاصل بخش بزنجو، اسفند یار ولی، سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت سے ناراض ہوگئے ، اہم رہنما وں کو اپنی ناراضی سے بھی آگاہ کر دیا ۔ با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں حاصل بزنجو اور اس کے اتحادیوں نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو یہ شکوہ پہنچایا کہ میری ہار میں لگتا ہے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ کچھ اپنوں کا بھی کردار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ باغی سینیٹرز کیخلاف کارروائی نہیں ہو رہی تو اس کا مطلب ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے بڑوں کی مشاورت سے یہ سب کچھ ہوا اور ہمیں صرف استعمال کیا گیا ہے اور فائدہ دو بڑی جماعتیں اٹھا گئی ہیں ۔ ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ  اگر باغی سینیٹرز کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو وہ آئندہ اپوزیشن اتحاد میں بیٹھنا مشکل ہو جائے گا۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ حاصل بخش بزنجو سمیت چاررہنماؤں کے خدشات کے بعد ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اہم رہنمائوں نے انہیں منانے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔