Friday, April 26, 2024

باغبانپورہ میں رشتے سے انکار پر لڑکی کو قتل کر دیا گیا

باغبانپورہ میں رشتے سے انکار پر لڑکی کو قتل کر دیا گیا
November 24, 2017

لاہور (92 نیوز) باغبانپورہ میں رشتے سے انکار پر لڑکی کو قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق 22 سالہ نائلہ  کو رشتہ داروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ سیکنڈ ائیر کی طالبہ نائلہ کی جنوری کے پہلے ہفتےمیں شادی طے تھی۔

سلامت پورہ کے رہائشی فرزند علی کی صاحبزادی نائلہ اپنی بڑی بہن کے ہمراہ بازار شادی کی تیاری کے حوالےسے شاپنگ کر کے نکلی تو رشتے دار امانت نے بھرے بازار میں نائلہ کو گولیاں مار دیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گی۔

مقتولہ کے والد اور بھائی نے کہا ہے کہ خدا خوفی کرتے ہوئے ہم نے جن رشتے دار یتیم لڑکوں کی پرورش کی ، آج اس کا نتیجہ انہوں نے ہمیں دے دیا۔

پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ،جب کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا ، مقتولہ  کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔