Monday, May 6, 2024

باشعور عوام ترقی مخالف سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں ، عثمان بزدار

باشعور عوام ترقی مخالف سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں ، عثمان بزدار
October 29, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام  ترقی مخالف سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں ،22 کروڑ عوام جان چکے کہ انتشار کی سیاست کے پیچھے مخصوص ایجنڈ کار فرما ہے ۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  عام انتخابات میں عوام کی جانب سے مسترد کئے گئے  عناصر کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ، یہ عناصر صرف ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کے خواہاں ہیں ، انہوں نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ منفی سیاست کے علمبرداروں کو ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،  پاکستان کو نہ صرف اندرونی و بیرونی چیلنجز کا بھی سامنا ہے،موجودہ حالات میں ذاتی مفادات کی خاطر قوم کو تقسیم کرنا غیر دانشمندانہ طرز عمل ہے۔