Thursday, May 9, 2024

باسٹھ ویں گریمی ایوارڈز کا میلہ گلوکارہ بلی ایلیش نے لوٹ لیا

باسٹھ ویں گریمی ایوارڈز کا میلہ گلوکارہ بلی ایلیش نے لوٹ لیا
January 27, 2020
لاس اینجلس (92 نیوز) باسٹھ ویں گریمی ایوارڈز کا میلہ گلوکارہ بلی ایلیش نے لوٹ لیا۔ امریکی گلوکارہ البم آف دی ایئر ، سانگ آف دی ایئر اور بیسٹ نیو آرٹسٹ سمیت چار ایوارڈ لے اڑیں۔ امریکہ کی 18 سالہ بلی ایلیش نے مغربی موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے گریمی ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔ انہوں نے ریکارڈ آف دی ائیر، البم آف دی ائیر، سانگ آف دی ائیر، بیسٹ نیو آرٹسٹ کے ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔ انکا گانا بیڈ گائے سال کا بہترین گانا قرار پایا۔ 62ویں سالانہ گریمی ایوارڈزکی تقریب لاس اینجلس میں سجائی گئی ۔ ایونٹ کی میزبانی کے فرائض گلوکارہ ایلیشیا کیز نے نبھائے۔ گریمی ایوارڈز کی تقریب میں دنیا بھر سے شوبز شخصیات شریک ہوئیں ۔ نامور گلوکاروں اور پاپ بینڈزنے اپنی شاندار پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ تقریب کے دوران متعدد کیٹیگریز میں فنکاروں  کو گریمی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ لیزو، بلی ایلیش، جوناز برادرز، ڈی جے خالد سمیت درجنوں  گلوکاروں کی لائیو پرفارمنس سے  شرکا محظوظ ہوتے رہے۔