Tuesday, April 23, 2024

باسل انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ، راجر فیڈرر، جان ازنر اور گریگور دیمتروف نے افتتاحی میچ جیت لیے

باسل انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ، راجر فیڈرر، جان ازنر اور گریگور دیمتروف نے افتتاحی میچ جیت لیے
October 28, 2015
سوئٹزرلینڈ (ویب ڈیسک) عالمی نمبر ون راجر فیڈرر، جان ازنر اور گریگور دیمتروف اپنے افتتاحی میچ جیت کر باسل انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ ٹاپ سیڈ راجر فیڈرر نے اپنے پہلے میچ میں حریف قازق کھلاڑی میخائل کوکوشکن کو صرف پچپن منٹ میں چت کر دیا۔ انہوں نے کوکوشکن کو باآسانی چھے ایک، چھے دو سے شکست دیدی اور سیزن کا ساتواں ٹائٹل جیتنے کیلئے پرامید ہیں۔ فیڈرر نے میچ کا پہلا سیٹ صرف بائیس منٹ میں جیت لیا اب ان کا مقابلہ جرمنی کے فلپ کول شرائبر سے ہو گا جنہوں نے پولینڈ کے جرزی جانو وچز کو چھے چار، تین چھے اور چھے تین سے شکست دی تھی۔ عالمی نمبر چھے امریکی کھلاڑی جان ازنر نے لٹویہ کےارنسٹس گلبیز کو چھے تین، چھے چار سے ہرا دیا جبکہ ایک اور مقابلے میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے یوکرائن کے سرگئی سٹاکو وسکی کو چھے تین اور چھے چار سے شکست دی اور ان کا مقابلہ عالمی نمبر تین رافیل نڈال سے ہو گا۔ سربیا کے دوسان لیجووک اور بیلجئیم کے ڈیوڈ گوفن نے بھی اپنے میچ جیت لیے ہیں۔