Sunday, May 19, 2024

بازووں سے معذور ہونے والے 11 سالہ حارث کو مصنوعی ہاتھ مل گئے

بازووں سے معذور ہونے والے 11 سالہ حارث کو مصنوعی ہاتھ مل گئے
November 2, 2018
ملتان (92 نیوز) کے الیکٹرک حادثے میں بازووں سے معذور ہونے والے 11 سالہ حارث کو مصنوعی ہاتھ مل گئے۔ ننھا حارث کراچی میں بجلی کی تاروں پر گرنے کی وجہ سے دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا تھا۔ ملتان کے ڈاکٹر نے جو وعدہ کیا اسے پورا کر دکھایا۔ "کے الیکٹرک" کی تاروں نے گیارہ سالہ ننھے حارث کو بازوں سے مفلوج کیا تو ماہر مصنوعی اعضا ڈاکٹر مرزا اکرم نے مفت مصنوعی بازو لگانے کا وعدہ وفا کر دیا۔ مصنوعی بازو لگنے پر حارث اور اسکے اہل خانہ خوشی سے نہال ہیں۔ اپنے مصنوعی ہاتھوں سے حارث لکھائی کے ساتھ ساتھ سامان بھی اٹھا سکتا ہے۔ ڈاکٹر محمد اکرام نے حارث کو مصنوعی ہاتھ لگا کر ناصرف عمر بھر کی معذوری سے نجات دلا دی ہے بلکہ تاحیات مفت علاج کی سہولت بھی دی ہے۔