Friday, May 17, 2024

بارہ یورپی ممالک نے مغربی کنارے میں اسرائیلی رہائشی منصوبے کی مخالفت کر دی

بارہ یورپی ممالک نے مغربی کنارے میں اسرائیلی رہائشی منصوبے کی مخالفت کر دی
October 29, 2021 ویب ڈیسک

برسلز (92 نیوز) اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ بارہ یورپی ممالک نے مغربی کنارے میں اسرائیلی رہائشی منصوبے کی مخالفت کر دی۔

یورپی ممالک نے صہیونی ریاست سے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا اسرائیل فلسطینی علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیر روک دے۔ یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیلی رہائشی منصوبے سے دو ریاستی حل کو نقصان پہنچے گا۔

اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کرنے والوں میں جرمنی ،ڈنمارک ،بیلجئیم اور اسپین شامل ہیں۔ فن لینڈ، فرانس، آئرلینڈ، اٹلی، ہالینڈ اور ناروے کی بھی مخالفت سامنے آئی۔ ناروے،پولینڈ اور سویڈن نے بھی اسرائیل کیخلاف بیان جاری کیا۔

ادھر امریکی کانگریس میں فلسطینی این جی او کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل پر اسرائیل کے خلاف قرار داد پیش کی گئی۔ خاتون رکن کانگریس بیٹی میکولم سمیت دس قانون سازوں نے اسرائیلی حکومت کا فیصلہ جابرانہ قرار دے دیا۔