Sunday, September 8, 2024

بارہ ہلاکتیں !!! پنجاب میں سوائن فلو ڈینگی کے نقش قدم پر

بارہ ہلاکتیں !!! پنجاب میں سوائن فلو ڈینگی کے نقش قدم پر
January 16, 2016
لاہور (92نیوز) پنجاب میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ ملتان میں ایک اور مریض سوائن فلو کے باعث دم توڑ گیا جس کے بعد صوبہ بھر میں ہلاکتوں کی تعدادبارہ ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔ موذی مرض سے متاثرہ ایک اور شخص ملتان کے نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی کئی روز سے زیرعلاج تھا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک بارہ افراد سوائن فلو کے ہاتھوں موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت 37 مریض زیر علاج ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سوائن فلو کی علامات بھی عام انفلوئنزا کی طرح ہیں۔ کھانسی، زکام، بخار، تھکاوٹ کا احساس اور کھانے پینے سے دل کا اچاٹ ہو جانا سوائن فلو کی اہم علامتیں ہیں جبکہ مریض کے گلے میں درد اور متلی بھی ہونے لگتی ہے۔